یکساں تعلیمی نظام

03 مئی 2014

مکرمی! ہمارا ملک بہت سے مسائل کا شکار بنا ہُوا ہے۔ جس میں ایک مسئلہ طبقاتی فرق کا ہے۔ اس مسئلے سے ہمارا تعلیمی نظام بھی متاثر ہو گیا ہے۔ حکومت نے یکساں تعلیمی نظام اور سیلبس نہیں بنایا اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں نے بھی علیحدہ علیحدہ سیلبس بنائے ہوئے ہیں۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں یکجا تعلیمی نظام نہیں جسکی وجہ سے تعلیمی نظام میں ترقی مفقود ہے اور ہم ترقی یافتہ ملکوں میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں اسلئے حکومت سے گزارش ہے کہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر اور امتحانی نظام اور بورڈ کے معاملات کو جدید تقاضوں کیمطابق کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ (مومل احمد لاہور)