آزاد میڈیا

03 مئی 2014

کچھ لوگ میڈیا میں ایسے کمال کے ہیں
بے خطر جس کی چاہیں پگڑی اُچھالتے ہیں
دشمن کا ہے ایجنڈا یہ کام کر رہے ہیں
اپنے ہی محسنوں کو بدنام کر رہے ہیں
آزادی اظہار کے یہ تو نہیں طریقے
کچھ ضابطے ہیں اس کے کچھ سیکھئے سلیقے
ہم کو نہیں گوارہ بدنام ہوں ادارے
کاہے کو منفی باتیں ہم سوچیں ان کے بارے
مشکل پڑے جو ہم پر یہ ہی سنبھالتے ہیں
کچھ لوگ میڈیا میں ایسے کمال کے ہیں
(چودھری عبدالخالق)