اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار کی اپیل

03 مئی 2014

مکرمی! میری تعلیم ایم اے انگلش اور ایم اے سیاسیات ہے اور میں 09.08.95سے گورنمنٹ ہائی سکول 59/G-D ساہیوال میں ایک ان پڑھ کی پوسٹ پر کام کر رہا ہوں۔ میں نے کئی دفعہ محکمہ تعلیم میں SSE، SESE، ESE کے لئے اپلائی کیا لیکن بے سود۔ آخری دفعہ میں نے محکمہ تعلیم میں SSE(Eng) کے لئے 2012ء کو اپلائی کیا لیکن مجھ پر (Ouerage) کا اعتراض لگا دیا گیا۔ جناب عالی! بندہ نے اکیڈمک تعلیم کے علاوہ بوائے سکائوٹ اور NCC کے کورس بھی نمایاں کامیابی سے پاس کئے ہیں اور بندہ ڈویژنل کی سطح پر فٹ بال کا کھلاڑی بھی رہ چکا ہے آپ کی وساطت سے میری وزیر اعلیٰ پنجاب محترم میاں شہبار شریف سے التجا ہے کہ میری سابقہ ملازمت کو شامل کرتے ہوئے مجھے محکمہ تعلیم یا کسی بھی ادارے میں ملازمت دی جائے۔(محمد الیاس، چک نمبر  39/6-R تحصیل ساہیوال، 0300-9444361)