پاکستانی حکومت اور طالبان مذاکرات

03 مئی 2014

مکرمی! بم دھماکوں اور قتل و غارت گری کے ساتھ ساتھ حکومت اور طالبان کے درمیان قیام امن کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ دوطرفہ مذاکرات میں خلوص دل اور نیک نیتی نظر آرہی ہے۔ یہ وہ طرز عمل ہے جو مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں معاون و مددگار ثابت ہو سکتا ہے لیکن کچھ باتیں ایسی ہیں جنہیں ہم نظرانداز نہیں کر سکتے مثال کے طور پر اسلام آباد کچہری کا واقعہ۔ جس دن طالبان کمیٹی نے ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اس کے دو دن بعد اسلام آباد والا واقعہ پیش آیا۔ جس میں جج سمیت وکلاء بھی شہید ہوئے اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکومت پاکستان کو امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ ان پس پردہ عناصر کو بھی تلاش کرنا چاہئے جو ہمارے ملک و قوم کو تباہ و برباد کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ورنہ ان مذاکرات کا بھی کیا فائدہ…؟  (اقرا ہاشمی)