نارتھ کراچی ‘ بفرزون‘ لیاقت آباد میں تین دن پانی کا ناغہ

03 مئی 2014

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدرظفر صدیقی ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری امتیاز خان‘ انفارمیشن سیکرٹری افضال احمد‘ سٹی ایریاز کے جنرل سیکرٹری اصغر بکک‘ شہزادمجید‘ یعقوب ر اجپوت‘ سلیم برفت‘ شاہ زیب‘ رسول بخش‘ میر ہزار خان‘ الطاف شاہ‘ سلیم سومرو‘لائق علی دیگر نے ضلع وسطی میںکئی کئی روز پانی کی بندش کی پر زور مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ  سندھ سیدقائم علی شاہ‘ وزیر بلدیات شرجیل میمن سے مطالبہ کیا کہ ضلع وسطی پانی کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کروایا جائے۔ واٹر بورڈکی جانب سے پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام میں ا شتعال پیدا کیا جارہا ہے تاکہ عوام سڑکوں پر آکراور حکومت کے خلاف ا حتجاج کریں۔ نارتھ کراچی‘ نارتھ ناظم آباد‘ لیاقت آباد‘گلبرگ‘ ناظم آباد‘ پہاڑ گنج‘ بفرزون میں ایک روزپانی کا ناغہ ہوتا تھا‘ اب 3 روزبعد پانی آتا ہے تو سونے پر سہاگہ بجلی چلی جاتی ہے۔