سینیٹر اعتزاز احسن نے پی پی میڈیا سیل کادورہ کیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے پی پی پی میڈیا سیل سندھ کے انچارج سینیٹر سعید غنی کی دعوت پرمیڈیا سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سید نجمی عالم‘ لطیف مغل‘ حبیب الدین جنیدی‘ ذوالفقار قائم خانی‘ منظور عباس‘ فدا ڈھکن‘ ملک ضمیر اعوان بھی موجود تھے۔ سینیٹر سعید غنی نے میڈیا سیل کی مجموعی کارکردگی پرتفصیلی بریفنگ دی۔