آرٹس کونسل ادیبوں کی کتابیں باقاعدگی سے شائع کر رہا ہے‘ سحر انصاری
کراچی ( نیوز رپورٹر ) آرٹس کونسل کراچی ادیبوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔ خصوصاً وہ ادیب جن کا کلام قابل اشاعت ہے ہر سال ان کی کتابیں چھاپیں جا رہی ہیں ۔ یہ بات عالمی یوم کتاب کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سحر انصاری نے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی یوم کتاب پر سیمینار کا انعقاد قابل تقلید عمل ہے۔ اس موقع پر عالیہ امام نے کہا کہ ہم سب کو کتاب کلچر کو فروغ دینا چاہئے۔ مہمان خصوصی پروفیسر انوار ز احمد زئی ‘ سہیل احمد نفیس احمد خاں‘ پروفیسر ملاحت کلیم شیروانی نے کہا کہ کتاب کامیابی کی علامت ہے۔ خرم سہیل‘ محمد اسلم‘ عارف مصطفی اور سید فرید حسین نے بھی اظہا رخیال کیا۔