عوامی خدمت کےلئے اداروں میں رابطے ضروری ہیں‘ گورنر سندھ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمات کے کاموں میں اداروں کے درمیان باہمی رابطوں کو مضبوط اور موثر بنائے بغیر بہتر نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کے لئے کوآرڈینیشن کی ضرورت بہت زیادہ ہے جب تک تمام محکموں کا آپس میں اچھا رابطہ نہ ہو ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر فلاحی کام عمدگی کے ساتھ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے اگر ہم سب مل کر کام کریں تو باہمی اعتماد کی فضا کے ساتھ ساتھ اداروں میں عمدہ ورکنگ ریلیشن شپ بھی قائم ہوگی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں آسانی پیدا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی دوپہر فریئر ہال میں شارع فیصل کی صفائی مہم کے حوالے سے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی رﺅف اختر فاروقی اور ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ مصطفی جمال قاضی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی سمیت مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز،میونسپل کمشنرز، مختلف محکمہ جاتی افسران اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔