کسی نے تین اور کسی نے دو باریاں لیں مگر اب سرکس کے شیروں کے ساتھ بہت بری ہونیوالی ہے, گیارہ مئی کونون اور نوجوانوں میں جنون کا مقابلہ ہوگا. عمران خان
ایبٹ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظم جیسا پاکستان چاہتے تھے ویسا ہی پاکستان بنائیں گے،،ظلم کا نظام ختم کرکے پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتے ہیں ،گیارہ مئی کوپرانی اور بوسیدہ سیاست کاخاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کاپیسہ چوری نہیں ہونے دینگے،نئے پاکستان میں ایبٹ آباد کاپیسا ایبٹ آباد میں ہی خرچ ہوگا۔عمران خان نے مزید کہا کہ پرانے سیاستدانوں اوردو نمبر لوگوں کا شکاری ہوں ،گیارہ مئی کو بلے کا ظالموں ،چوروں اور سرکس کے شیروں سے مقابلہ ہوگا۔اس سے قبل مانسہرہ کی تحصیل الائی اور بٹ گرام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عدل وانصاف کے بغیرمعاشرہ خوشحال نہیں ہوسکتا.چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک تباہ کرنےوالے اس کو ٹھیک نہیں کرسکتے،ملک کو چوروں نے لوٹ لیاہے،اوگی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی ،بلکہ آچکی ہے اور نیا پاکستان بننے جا رہا ہے،گیارہ مئی کوفیصلہ ہوگا کہ گھسے پٹے سیاست دان واپس آئیں گے یا نیا پاکستان بنے گا، تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جس ملک کے حکمران مجرم ہوں اس قوم کاکوئی مستقبل نہیں ،ایک دن آئے گا کہ لوگ پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے .