بھارت: سربجیت سنگھ کا بدلہ لینے کے لیے مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی قیدی پر بھی حملہ. حالت نازک ہونے پر جموں کے ایک اسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرا دیا.
بھارت میں پاکستانی قیدی رانا ثنا اللہ مقبوضہ جموں کشمیر کی کوٹ بھلوال میں پندرہ سال سے سزا کاٹ رہا ہے،، رانا ثنا اللہ پر اس کے ساتھی قیدی جو ایک ریٹائرڈ فوجی نے جان لیوا حملہ کردیا،، سر پر شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے حالت نازک ہوگئی اور قومے میں جانے کے بعد اسے جموں کے میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے،،، جہاں اس کو آئی سی یومیں رکھا گیا ہے،، بھارت میں پاکستانی قیدی رانا ثنا اللہ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے،، مقبوضہ کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں اس وقت چھ سو قیدیوں کو رکھا گیا ہے،، جن میں زیادہ تر دہشتگرد قیدی ہیں جبکہ ان میں ستر قیدیوں کا تعلق پاکستان سے ہے.