ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ ابھی تک عام نہیں کی جا سکی
اسلام آباد (جاوید الرحمن / دی نیشن رپورٹ) 2 مئی 2011ءکو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ پرامریکی نیوی سیل کے حملہ کے بارے میں جوڈیشل کمشن کی تحقیقاتی رپورٹ چار ماہ قبل سابق وزیراعظم کو پیش کی گئی تھی اسے ابھی تک عام نہیں کیا گیا۔ بظاہر جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں 5 رکنی کمشن کی رپورٹ کو بعض وجوہات کی بنا پر ابھی تک عوام کی نظروں سے اوجھل رکھا گیا ہے نہ تو پی پی پی کی سابقہ حکومت اور نہ ہی نگران حکومت نے اسے عوام کے لئے عام کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے اس رپورٹ کو سراہا تھا تاہم انہوں نے اسے جاری کرنے کا کوئی شیڈول نہیں دیا تھا۔
ایبٹ آباد / رپورٹ