فلم انڈسٹری سے آﺅٹ نہیں ہوئی : فلمسٹار ثناء
لاہور (آئی این پی) فلمسٹار ثناءنے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری سے آﺅٹ نہیں ہوئی جبکہ بھی کسی معیاری فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی۔ پاکستان میں ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی نے انڈسٹری سمیت تمام شعبوں کو مسائل کا شکار کیا ہے اور اب وقت آچکا ہے کہ ہم ماضی کو بھلانے کی بجائے اس سے سبق حاصل کریں کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو آنے والے دن ہمارے لئے مزید مشکلات کا سبب بنیں گے ۔