قومی کرکٹ ٹیم ایبٹ آباد پہنچ گئی‘ آج سے تربیتی کیمپ شروع

مئی 03, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم ایبٹ آباد پہنچ گئی جہاں آج سے تربیتی کیمپ شروع ہو گا۔ تمام کھلاڑی ہیڈکوچ ڈیو واٹمور کو رپورٹ کرنے کے علاوہ ایک سیشن میں پریکٹس بھی کرینگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے لئے اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں کے علاوہ کنگ آف سپیڈ کیمپ سے منتخب ہونے والے پانچ کھلاڑیوں کو بھی تربیتی کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایبٹ آباد کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑی فزیکل فٹنس کے علاوہ دو سیشنز میں پریکٹس کرینگے۔ پی سی بی نے انگلینڈ میں کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اس لئے کیمپ کی وکٹوں کو وہاں کی کنڈیشن کے مطابق بنایا گیا ہے۔ ایبٹ آباد کے تربیتی کیمپ میں ڈی جی جاوید میانداد کی بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کیمپ میں وسیم اکرم باﺅلنگ کوچ محمد اکرم کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی خامیاں دو ر کرینگے۔

مزیدخبریں