ایشین انفرادی سکواش چیمپئن شپ فرحان محبوب‘ عامر اطلس‘ ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مئی 03, 2013

اسلام آباد (اے پی پی) 17 ویں ایشین انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راﺅنڈ کے مقابلوں میں اپ سیٹ: عالمی نمبر 140 پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب نے عالمی نمبر 22 ملائیشین کھلاڑی اونگ بینگی کو 3-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے جگہ بنالی ، پاکستانی کھلاڑی عامر اطلس خان اور ناصر اقبال ، ملائیشین کھلاڑی محمد اشرف اذان اور محمد نفیزون عدنان، کویتی کھلاڑی عبداللہ المیزان، ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو او اور میکس لی جبکہ خواتین کے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی ماریہ طور، ملائیشین کھلاڑی ذوالحجہ اذان،ڈیلیا آرنلڈ اور لووئی ورن، ہانگ کانگ کی کھلاڑی اینی او، ٹونگ ٹسز ونگ، لیو ٹسز لنگ، اور جوئے چن نے اپنے ، اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے راﺅنڈ مقابلوں کے موقع پر ملائیشین سفیر ڈاکٹر حسرالسانی مجتبارمہمان خصوصی تھے ۔

مزیدخبریں