صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ نیشنل جمخانہ نے میچ جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) 10ویں محمد صدیق میموریل کرکٹ ایونٹ میں نیشنل جمخانہ نے مدمقابل ڈان کلب کو 40 رنز سے ہرا کر تیسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اس میچ میں نیشنل جمخانہ نے 6 وکٹوں پر 222 رنز بنائے۔ فرخ علی نے132، ایم محسن 23 امان علی 24 رنز بنائے۔ جواب میںڈان کلب 182رنز بنا سکی۔