الیکشن ہائی جیک کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے: اورنگزیب برکی
لاہور (خبر نگار ) پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 121لاہور اور نگز یب بر کی نے کہاکہ الیکشن کو ہائی جیک کرنے اور طا لبان حا می و ز یر اعظم لانے کی کسی بھی ساز ش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنی اتتخابی مہم کے دوران حلقہ این اے 121کی مختلف یو نین کو نسلوں کے انتخا بی دفتروں کے افتتا ح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صو بائی اسمبلی حلقہ پی پی 150آ صف محمود ناگر ہ زو نل صدر ضیا ءاحمد ناگر ہ ، محمد سلیم مغل ملک امجد اور میاں اعجاز نمبر دار سمیت دیگر عہد یداران بھی موجود تھے۔