صوبائی دارالحکومت کے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں: امیر العظیم
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیرو پی پی 147 سے پنجاب اسمبلی کے لےے امیدوارامیرالعظیم نے کہا کہ سابق صوبائی حکومت نے لاہورپرکروڑوں روپے لگانے کادعوے کےے لیکن تاحال شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،شہرمیں پینے کاصاف پانی ہے ،روزگارہے اورنہ ہی سٹریٹ کرائمزاورپولیس کے جرائم کاخاتمہ کیاجاسکا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے واشنگ لائن ریلوے کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان لاہورآلودہ پانی پینے پرمجبورہیںجبکہ دانش سکول میں عام آدمی کابچہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتا،جماعت اسلامی اقتدارمیں آکرشہرکوگندگی سے مکمل طورپرصاف،سٹریٹ کرائمزکاخاتمہ اورصاف شفاف پانی کے لےے بڑے پیمانے واٹرفلٹریشن پلانٹس لگائے گی۔