بس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، نامعلوم شخص کی نعش برآمد
لاہور (اپنے نمائندے سے) تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں تیز رفتار بس نے 18 سالہ موٹرسائیکل سوار کو بری طرح کچل ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بس قبضہ میں لے لی ہے۔ جمیل پارک کا رہائشی عامر علی موٹرسائیکل پر آ رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی بس نے اسے روند ڈالا۔ متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔