چوہنگ : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کردیا
لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محنت کش کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہاڑی کا رہائشی 55 سالہ محنت کش محمد سلیم چوہنگ کے علاقہ میں ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ گزشتہ روز وہ سڑک کنارے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ پولیس کے مطابق ورثاءکو اطلاع کر دی گئی ہے ان کے آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔