خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا
لاہور (اپنے نمائندے سے) تھانہ غازی آباد کے علاقے عثمان نگر میں تین بچوں کی ماں کا قاتل شوہر ہی نکلا۔ واضح رہےکہ اس کے شوہر ارشد پہلوان نے اُسے مار کر خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا تھا۔ پولیس تفتیش کے بعد ملزم ارشد اور اس کے دو بھائیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کا گلہ دبا کر نعش پنکھے سے لٹکا دی تھی۔