سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے انتخابی مہم تیز کر دی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحادکونسل کے امیدواروں نے لاہور میں انتخابی مہم تیز کر دی ۔ 11مئی سے پہلے لاہور کے مختلف علاقوں میں 150 چھوٹے بڑے جلسے کیے جائیں گے اور سابقہ حکومتوں کی ناقص کارکردگی پر مشتمل وائٹ پیپر گھر گھر تقسیم کیا جائے گا۔ این اے 128 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار میاں اللہ رکھا وسیم نے چوہنگ، موہلنوال، مراکہ، شام کی بھٹیاں، مانگا منڈی، تالاب سرائے اور محافظ ٹاﺅن میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا اور گھر گھر جا کر ووٹ مانگے۔ پی پی 154 کے امیدوار حاجی رانا شرافت علی قادری نے ٹاﺅن شپ اور گرین ٹاﺅن، پی پی 150کے امیدوار پیر ضیاءالمصطفیٰ حقانی نے سبزہ زار اور شیراکوٹ ،پی پی 148 کے امیدوار ملک شاہد وریا نے اچھرہ، سمن آباد، رسول پارک، غلام نبی کالونی، رحمن پورہ اور احمد منیر شہید روڈ پر انتخابی جلسوں میں شرکت کی۔