زرداری مخلص ہوتے تو بےنظیر کے قاتلوں کو ایوان صدر میں چھپاکر نہ رکھتے: ممتاز بھٹو
خےرپور (آئی اےن پی) مسلم لےگ (ن) کے مرکزی رہنماءممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ صدر زرداری بھٹو کا نام استعمال کرکے دوبارہ ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اب پےپلزپارٹی ختم ہوچکی ہے۔ اگر آصف زرداری بھٹو خاندان سے مخلص ہوتے تو وہ بےنظےر بھٹو کے قاتلوں کو اےوان صدر مےں چھپا کرنہ رکھتا ،پےپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور مےں پاکستان کی عوام کو بھےگ مانگنے پر مجبور کردےا ہے اور اےک بار پھر بھٹو کے نام پر اقتدار حاصل کرنا چاہتا ہے۔وہ جمعرات کو خےرپور کے ہنگامی کے دورے کے موقع پر صحافےوں سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پےپلزپارٹی پروےز مشرف کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پےپلزپارٹی بےنظےر کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی تو غرےب عوام کو کےا انصاف فراہم کرےگی انہوں نے کہا کہ مسلم لےگ مےاں محمد نواز شرےف کی قےادت مےں متحد ہے 11مئی کو اپنے اتحادےوں کے ساتھ ملک بھر سے بھاری اکثرےت سے کا مےاب ہوکر مسلم لےگ (ن) چاروں صوبوں اور مرکز مےں حکومت بنائےگی اور کمیشن مافےا پےپلزپارٹی کے ڈان کا صفاےا کردے گی۔
ممتاز بھٹو