لوڈشیڈنگ میں اضافہ‘ حبیس سے ایک شخص جاں بحق‘ پیسے نہیں ملے‘ بحران بڑھے گا : وزارت پانی و بجلی

مئی 03, 2013

اسلام آباد+ منڈی شاہ جیونہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ سے پیسے نہیں مل رہے، وزارت خزانہ سے جون تک 150 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، وزارت خزانہ سے ابھی تک کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت پیسوں کی فراہمی نہیں ہوئی تو لوڈشیڈنگ خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔ پیسے نہ ملے تو تھرمل پاور پلانٹس کو فیول فراہمی میں تعطل آسکتا ہے۔ ذرائع وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار 9500 میگاواٹ اور طلب 13500 میگاواٹ پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں بجلی کی قلت 4000 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ شہروں میں 14 اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔شاہ جیونہ سے نامہ نگار کے مطابق دکاندار ناصر لوڈشیڈنگ کے باعث اپنی دکان پر گرمی اور حبس میں دم گھٹنے سے دم توڑ گیا۔

بجلی

مزیدخبریں