پاکستان کو مثالی ریاست بنانا جماعت اسلامی کا منشور ہے : فرید پراچہ

مئی 03, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) ہمارے منشورکا بنیادی مقصد پاکستان کو مثالی ریاست بناناہے۔ ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹرفریداحمد پراچہ نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں فکری نشست بعنوان” جماعت اسلامی پاکستان کا منشور ایک تجزیہ“کے دوران خطاب میں کیا۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹررفیق احمدنے نظامت کے فرائض انجام دےئے۔ اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹرکے ایم اعظم، پروفیسر شفیق کھوکھر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعدادمیں موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اورقومی ترانہ سے ہوا۔ قاری امجد علی نے تلاوت کلام پاک جبکہ حارث نے بارگاہ رسالت ماب میں ہدیہ¿ عقیدت پیش کیا۔ فرید پراچہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت کسی مالیاتی ادارے سے کوئی قرض نہیں لیں گے۔ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادکروانا ہمارے منشورکا بنیادی نکتہ ہے ۔ دہشتگردی اورکرپشن کاخاتمہ کردیں گے جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی اورلاپتہ افرادکی بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پروفیسرڈاکٹر رفیق احمد نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر اہل اور ایماندار افراد کو ووٹ دیں۔

مزیدخبریں