ملک سے بھاگنے والے شیر نہیں، گیدڑ تھے: آصف ہاشمی
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءسید آصف ہاشمی نے کہا کہ ملک سے بھاگنے والے شیر نہیں گیڈر تھے،ضیاءالحق کے سیاسی وارث قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے این اے 118کے علاقہ شاہدرہ ٹاﺅن ،فرخ آباد ،جیا موسی ،راوی روڈ ،بادامی باغ،میں انتخابی دفاتر کی افتتا حی تقریب اور مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خادم اعلی نے اپنے انتخابی حلقے کے لیے صرف ایک پل پر اربوں روپے خر چ کر کے دیئے جبکہ اہلیان شاہدرہ کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا قومی و صوبائی اسمبلی کے امید وار سید فراز ہاشمی نے کہا کہ شیر کی تصویر لگا لینے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا پی پی 137سے امید واریوسف احد ملک نے کہا کہ میاں برادارن کہتے کچھ اورکرتے کچھ ہیں اس موقع پر علامہ رائے مزمل حسین ،ارشاد علی بھٹی،راحت سعید خان ،صدیق ظفر،محمد سلیم مغل ،ثریاءفیروز ارشد بھولا ،ثناءالحق ،سہیل جٹ ،سمیت دیگر کارکنوں نے سید فراز ہاشمی کی کامیابی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔