علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کو فول پروف سکیورٹی نہ دینا گہری سازش ہے: ترجمان جمعیت اہلحدیث
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلِ حدیث کی ”مرکزی ناظم اعلیٰ اور این اے 140قصورسے قومی اسمبلی کے اُمیدوار علامہ اِبتسام اِلٰہی ظہیرکو ملنے والی قتل کی دھمکیوں ،پنجاب حکومت،الیکشن کمیشن اور ضلعی حکومت کی غفلت پر گہری تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکی واضح ہدایات کے باوجود ”فول پروف“ سیکیورٹی مہیا نہ کرنا ملکی حالات خراب کرنے کی گہری سازش کا حصہ ہے ،اِن خیالات کا اِظہارسینٹرل سیکرٹریٹ لارنس روڈ پر جمعیت ” مرکزی مجلسِ شوریٰ“کے ہنگامی اجلاس کے بعدصحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جماعت کے مرکزی راہنماءاور ترجمان نے کیا ۔