معلمات اور طالبات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ مڈل ماڈل سکول راجگڑھ کی معلمات اور طالبات نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ جناح ڈگری کالج فار ویمن مزنگ‘ یونیک سائنس اکیڈمی مہران بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مجاہد آباد ‘ سٹی ڈسٹرکٹ بوائز مڈل سکول رام گڑھ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جی ٹی روڈ نزد تیزاب احاطہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈوڈی پیر سلطان پورہ‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول وڑائچ نشتر ٹاﺅن‘ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول وڑائچ نشتر ٹاﺅن لاہور کا وزٹ کیا۔