القاعدہ کے 12 سینئر رہنما پاکستان میں موجود ہیں: چیئرمین امریکی انٹیلی جنس کمیٹی

03 مئی 2011
واشنگٹن (رائٹر) امریکی حکام نے کہا ہے کہ کم از کم 12 القاعدہ کے سینئر لیڈر پاکستان میں موجود ہیں‘ امریکی ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مائیک روجر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کے 20 سینئر لیڈروں میں سے کم از کم 12 پاکستان میں ہیں‘ ہمارے لئے پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنا نہایت اہم ہے تاکہ ہم امریکہ کے لئے خطرہ بننے والے ان خطرناک القاعدہ رہنما ¶ں کو نشانہ بنا سکیں۔
القاعدہ رہنما