افغان ارکان پارلیمنٹ نے چار ملکی گیس معاہدے کی حمایت کر دی

03 مئی 2011
کابل (اے پی پی) افغان ارکان پارلیمنٹ نے تاپی گیس معاہدے کی حمایت کر دی ۔ افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان پارلیمان کے عالمی رابطہ کمیشن نے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا (تاپی) گیس معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کی معیشت اور منصوبے میں شامل ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ عالمی رابطہ کمیشن کے افغان رکن پارلیمنٹ محمد انور اکبری نے کہا کہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 7.8 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
گیس معاہدہ