ایبٹ آباد (سکندر شاہین / نیشن رپورٹ) اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں 35 امریکی فوجیوں نے حصہ لیا جبکہ پاک فوج کے 200 جوانوں نے ان کو زمینی مدد فراہم کی۔ اعلیٰ حکام نے دی نیشن کو بتایا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 ہیلی کاپٹر گھر پر چکر لگاتے رہے۔ 10 منٹ بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے ان کی جگہ لے لی۔ اس آپریشن میں اسامہ‘ ان کے 8 محافظ‘ 7 قریبی ساتھی اور ان کے خاندان کے کئی افراد جن میں ان کی 2 بیویاں‘ چھوٹا بیٹا‘ بچے شامل ہیں جاںبحق ہوئے۔ فضائی معاونت فراہم کرنے کے بعد پاک فوج کے جوان ایک کلومیٹر کے علاقے میں تعینات رہے۔
آپریشن / معاونت
آپریشن / معاونت