جماعة الدعوة کے زیر اہتمام اسامہ کی غائبانہ نماز جنازہ‘ ہزاروں افراد کی شرکت

03 مئی 2011
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امریکیوں کے ہاتھوں جاںبحق ہونے والے اسامہ بن لادن کی مرکز القادسیہ چوبرجی میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، نمازہ جنازہ حافظ محمد سعید نے پڑھائی، جماعة الدعوة نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔ حافظ محمد سعید جنازہ پڑھاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے جبکہ شرکا بھی اسامہ بن لادن کے لئے دعائیں کرتے ہوئے زارو قطار روتے نظر آئے۔ قبل ازیں جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے شرکا سے خطا ب کرتے ہوئے کہا اسامہ بن لادن امت کو بیدار کرنے والی عظیم شخصیت تھے اسلام و مسلمانوں کیلئے انہوں نے بے پناہ قربانیاں دیں جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا حکمران مسلمانوں سے دشمنی اور اللہ کے دشمنوں سے دوستیاں نبھانے میں مصروف ہیں اسامہ کے جاںبحق ہونے پر حکمرانوں کا ردعمل انتہائی افسوسناک ہے پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ہے حکمرانوں کے جذبات بھی وہی ہونے چاہئیں جو پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے ہیں۔
غائبانہ نماز جنازہ