اوباما کےلئے صدارتی انتخابات میں دوسری مرتبہ کامیابی کی راہ ہموار ہو گئی: امریکی میڈیا

03 مئی 2011
واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر براک اوباما کچھ عرصہ سے اسامہ بن لادن کی گرفتاری یا ہلاکت کےلئے انتہائی فعال تھے اور انہوںنے مارچ کے وسط سے اب تک ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے کم از کم پانچ اجلاسوں کی صدارت کی اور ذاتی طورپر یہ ہدایات جاری کیں کہ انہیں ہر حال میں اسامہ بن لادن زندہ یامردہ حالت میں چاہیے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسامہ کی ہلاکت سے امریکہ اور اس کے صدر کے حوصلے انتہائی بلند ہوگئے ہیں اور لوگ اس کا تمام تر کریڈٹ صدر اوباما کو دے رہے ہیں جس سے معلوم ہوتاہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں دوسری مرتبہ آسانی سے کامیابی حاصل کرلینگے ۔