واشنگٹن + لندن (ثناءنیوز) امریکہ نے کہاہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی اصل شناخت جانننے کے لئے اس کے ڈی این اے ٹیسٹ لے گا اور آئندہ کچھ دنوں میں ٹیسٹ کا رزلٹ بھی آ جائے گا۔ امریکی خفیہ اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ امریکی فورسز نے اسامہ بن لادن کو تو ہلاک کر دیا لیکن اس کی شناخت کے حوالے سے اب بھی کچھ اقدامات باقی ہیں۔ امریکہ اصل شناخت جانننے کے لئے اسامہ بن لادن کا ڈی این اے ٹیسٹ لے گا اور کچھ روز میں ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ جائے گی۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ اسامہ کے خلاف اس آپریشن کی تمام سرگرمیاں لیون پنیٹا اور دیگر خفیہ اہلکاروں نے کانفرنس روم میں دیکھیں جب حکام کو فورسز کی جانب سے آپریشن کی کامیابی کی خبر ملی تو کانفرنس روم تالیوں کی گونج سے اٹھی۔
تالیاں
تالیاں