امریکہ اسامہ کی موت کے بعد کی فوٹیج جاری نہ کر سکا

03 مئی 2011
لاہور + اسلام آباد (اے پی اے / اے ایف پی) پاکستان کے کئی ٹی وی چینلز اسامہ کے جاں بحق ہونے کے بعد القاعدہ کے سربراہ کی خون آلودہ چہرے والی تصاویر دکھاتے رہے تاہم بعدازاں تمام چینلز نے تصویر کو جعلی قرار دیکر دکھانا بند کردیا۔ ایک نجی ٹی وی کے بیورو چیف نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہی تصویر 2009ء میں انٹرنیٹ پر موجود تھی‘ اسی لئے ہم نے اسے واپس لے لیا ہے۔ دریں اثنا ایک رپورٹ کے مطابق امریکی حکام تاحال اسامہ بن لادن کیخلاف کی گئی کارروائی اور اس کے جاں بحق ہونے کی ویڈیو فوٹیج جاری نہیں کر سکے۔
تصویر جعلی نکلی