اسلام آباد (سہیل عبدالناصر/ سٹاف رپورٹر) ایبٹ آباد کے شہری یہ بات تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں کہ اسامہ بن لادن یہاں مقیم تھے اور مارے گئے۔ مقامی لوگوں کی نظروں سے کوئی بھی غیرمعمولی سرگرمی اوجھل نہیں رہ سکتی ان لوگوں کی رائے ہے اسامہ کو کہیں اور سے لاکر ایبٹ آباد میں مار دیا گیا۔ دوسری طرف ایک عینی شاہد کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر آیا تو گھر سے شدید فائرنگ کی گئی جس سے ہیلی کاپٹر گر گیا اس کے بعد مزید 2ہیلی کاپٹر نمودار ہوئے ایک نے دھماکہ خیز مواد پھینکا اور پھر دونوں ہیلی کاپٹر غائب ہو گئے۔ مقامی افراد پہنچے تو مکان کے دروازے بند تھے اور کوشش کے باوجود کھولے نہ جا سکے۔ کچھ دیر میں بھاری تعداد میں فوج پہنچ گئی اور لوگوں کو منتشر کر کے گھیرے میں لینا شروع کر دیا۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اپنے سائے سے بھی چوکنا اسامہ کس طرح ”چوہے دان“ میں مارے گئے۔ یہ واقعہ اسامہ کی حکمت عملی اور ذہانت سے مطابقت نہیں رکھتا۔
مقامی افراد
مقامی افراد