A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

پاکستان اور اس کے حکمران پہلا ٹارگٹ ہونگے، بینظیر کو بھی ہم نے مارا: تحریک طالبان

03 مئی 2011
میرانشاہ (نامہ نگار+ نیشن رپورٹ+ ریڈیو مانیٹرنگ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اسامہ کی موت کی تصدیق کر دی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔ ترجمان نے اپنے پیغام میں یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی تحریک طالبان نے خودکش دھماکے کے ذریعہ قتل کیا، پاکستان ہمارا پہلا ٹارگٹ ہوگا۔ پاکستانی حکمران اب ہمارا ٹارگٹ ہونگے ، امریکہ ہمارا دوسرا ٹارگٹ ہو گا۔ میر علی سے نامہ نگار کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر نوائے وقت کو بتایا کہ شہادت اسامہ کی منزل تھی اور وہ کامیاب ہو گئے۔ ان کے بعد مجاہدین کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ اسامہ کی موت پر سکیولر دنیا خوش نہ ہو بلکہ سن لے کہ ہمارے جنگل شیروں سے خالی نہیں۔ احسان اللہ احسان نے مسلمانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ جہاد، مجاہدین اور اسلام کے دشمن حکمران ہیں جو کچھ ہو رہا ہے ان کی وجہ سے ہے۔ امریکہ کچھ نہیں کر سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ مجاہدین پہلے سے قریب آ چکے ہیں، تحریک طالبان اور القاعدہ اسامہ بن لادن کی شہادت کا بدلہ لیں گے۔ آن لائن کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے صدر آصف علی زرداری سمیت پاک فوج اور امریکہ پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔ ادھر انٹرنیٹ کی مختلف اسلامک ویب سائٹوں پر دئیے گئے پیغامات میں اسامہ بن لادن کے جاں بحق ہونے پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ القاعدہ کی طرف سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کیخلاف جہاد جاری رہے گا۔ شیخ الاسلام فورم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی خط و کتاب یا رابطوں کیلئے انتظار کیا جائے۔ ایک اور ویب سائٹ پر کچھ لوگوں کی طرف سے اسامہ کے جاں بحق ہونے کی خبر کے بعد امریکہ کو دھمکی آمیز پیغامات دئیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ”امریکہ کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ ”شیر ہمیشہ شیر ہی رہیں گے اور اسامہ بن لادن کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے“ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ”خدا کرے کہ یہ خبر جھوٹی ہو، اوباما خدا تمہیں غارت کرے“ عربی زبان میں دئیے گئے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ”اے امریکیو ہمارے لئے تمہارے گلے کاٹنا جائز ہے“ ”اسامہ شہید ہو سکتے ہیں لیکن انکا جہاد کا پیغام کبھی ختم نہیں ہو گا، ایک اسلامک فورم پر دئیے گئے پوسٹر پر لکھا گیا ہے کہ بہنو اور بھائیو انتظار کرو اور دیکھو کہ اسامہ بن لادن کی شہادت ضرور رنگ لائے گی۔ عربی زبان کے ایک پوسٹر پر درج پیغام میں کہا گیا ہے کہ صلیبیو تم پر خدا کا عذاب نازل ہو۔
تحریک طالبان / القاعدہ