A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

پاکستان دہشت گردوں کی جنت ہے، میرا دعویٰ درست نکلا: کرزئی

03 مئی 2011
کابل (آئی این پی) افغان صدر حامدکرزئی نے کہاہے کہ میرا یہ دعویٰ درست نکلا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جنت ہے۔ اسامہ کو امریکی فوج نے پاکستان میں کیفرکردار تک پہنچایا، القاعدہ سربراہ کی پاکستان میں ہلاکت سے ثابت ہوگیاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کا مرکز افغانستان کی سرحدوں سے باہر ہے اور لڑائی ان علاقوں میں لڑنی چاہیے جہاں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں، القاعدہ سربراہ کے ہاتھ ہزاروں افغان شہریوں کے خون سے رنگے ہیں، امید ہے ان کی موت سے دہشت گردی ختم ہو جائیگی، وقت آگیا ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے نام پر افغانستان کے دیہات پر بمباری بند اور افغان عوام کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، طالبان اسامہ کی موت سے سبق حاصل کرکے لڑائی ختم کردیں۔اسامہ بن لادن کی موت دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیموں کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے، ہم کئی سال سے کہہ رہے ہیں کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ افغانستان کے گاﺅں اور گھروں میں نہیں‘ اسامہ وہ شخص ہیں جن کے ہاتھ ہزاروں افغان بچوں، خواتین اور دیگر شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے جنگ کے نام پر افغان عوام کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔
کرزئی