A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

اُسامہ کی ہلاکت کے باوجود افغانستان میں مشن جاری رہے گا: نیٹو سربراہ

03 مئی 2011
برسلز (اے ایف پی) نیٹو کے سربراہ راسمین نے کہا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے باوجود نیٹو افواج افغانستان میں قیام اور اپنا مشن جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے ہماری سکیورٹی اور عالمی استحکام کو بدستور براہ راست خطرہ موجود ہے جس سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت برقرار ہے لہٰذا نیٹو کے اتحادی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے افغانستان میں اپنا مشن جاری رکھیں گے کہ یہ ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کیلئے دوبارہ کبھی محفوظ پناہ گاہ نہ بن سکے بلکہ یہ امن و سلامتی کے فروغ کا ذریعہ بنے۔
نیٹو سربراہ