کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر)کراچی سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پرپیر کے روز شدید اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس 21.65 پوائنٹس کمی پر 12035.89کی نچلی سطح پر آگیا سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 3 کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار غیر یقینی سے دوچار رہا تفصیلات کے مطابق ابتدائی اوقات میں فرٹیلائزر‘ آئل اینڈ گیس سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات پر کے ایس ای 100انڈیکس 90پوائنٹس اضافے پر 12128تجاوز کرچکا تھا بعد ازاں دوپہر بارہ بجے ملک میں امن وامان کی خستہ صورتحال جیسی اہم وجوہات پر سرمایہ کاروں‘ بینکوں‘ مالیاتی اداروں‘ مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگر انفرادی سرمایہ کاروں نے موجودہ حالات میں نئی سرمایہ کاری سے محتاط ہوکر بیشتر حصص کم داموں پرفروخت کردیئے جس سے کاروبار مندی میں رہا ۔ مارکیٹ میں مندی اسامہ بن لادن کے جاں بحق خبروں کے بعد آئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں یل ایس ای 25 انڈیکس میں34.82 پوائیٹس کی کمی سے مارکیٹ کے اختتام پر3,233.17 رہا مجموعی طور پر100کمپنیوں کا کاروبار ہ¿وا9کمپنیوںکے َحصص میں اضافہ اور43کمپنیوںکے حصص میں کمی جبکہ48کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38