این ایف سی ایوارڈ : پنجاب کو 10ویں قسط جاری

03 مئی 2011
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت اپریل کیلئے پنجاب کو 37.822 ارب روپے کی 10ویں قسط جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب کو 37.822 ارب روپے دو اقساط میں فراہم کئے ہیں۔ یکم سے لے کر 15 اپریل تک کیلئے 10.51 ارب روپے اور 16 اپریل سے 30 اپریل تک کیلئے 27.316 ارب فراہم کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کا قابل تقسیم محاصل میں حصہ 39.73 ارب روپے بنتا ہے تاہم مرکزی حکومت نے اپنے قرضوں کی وصولی کیلئے 1.906 ارب روپے کی کٹوتی کر کے پنجاب کو 37.822 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔
قسط جاری