گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیلئے بوتھ قائم کر دیئے گئے

03 مئی 2011
لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زیر اہتمام کمرشل گاڑیوں سے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیلئے شہر میں دو خصوصی بوتھ آج منگل سے کام شروع کر دیں گے جس کا افتتاح آج سیکرٹری ایکسائز خواجہ شمائل احمد کریں گے۔ایک بوتھ بادامی باغ میں موٹر وہیکلز ایگزامینر کے دفتر جبکہ دوسرا سٹی بس ٹرمینل نیازی بس اڈا بند روڈ میں قائم کیا گیا ہے۔