جھنگ میں پاک فضائیہ کا میراج لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا ۔ یہ حادثہ کوٹ شاکرکے موضع چن میں پیش آیا۔ پاک فضائیہ کا میراج طیارہ فور زیرو ون تربیتی پروازپرتھا کہ اس کا انجن فیل ہوگیا ۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا ۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی مکمل انکوائری کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024