محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

03 مئی 2011 (14:05)
آئندہ دو روز کے دوران سرگودھا ، فیصل آباد، حیدرآباد اور سکھر ڈویژن میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ کل سب سے زیادہ درجہ حرارت نور پور تھل میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد پولن کی مقدار تین سو سینتالیس فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔