پاکستان اور بھارت کے ریلوے حکام کے درمیان مذاکرات لاہور میں جاری، جس میں ریلوے کے ذریعے تجارت بڑھانے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

03 مئی 2011 (13:50)
سال میں دو مرتبہ ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستان کےلاہور ریلوے ڈویژن کے افسران جبکہ بھارت کے فیروز پورڈویژن کے ریلوے حکام شریک ہیں۔ پاکستانی وفدکی نمائندگی سپرنٹنڈنٹ عبدالجبار جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی ڈویژنل ریلوے منیجر وشویش چاؤبے کررہے ہیں۔ مذاکرات میں واہگہ اور اٹاری کے درمیان سمجھوتہ ایکپریس اور مال گاڑیوں کی آمدورفت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جارہاہے۔