اسامہ بن لادن کو بلاجواز شہید کیا گیا،ٹارگٹ حاصل کرنے کے بعد امریکہ کے افغانستان میں رکنے کا کوئی جواز نہیں۔ حافظ محمد سعید

03 مئی 2011 (12:27)
اسامہ بن لادن کو بلاجواز شہید کیا گیا،ٹارگٹ حاصل کرنے کے بعد امریکہ کے افغانستان میں رکنے کا کوئی جواز نہیں۔ حافظ محمد سعید
وقت نیوزکے پروگرام نوائے وقت ٹوڈے میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے حافظ محد سعید نے کہا کہ اسامہ بن لادن شہید ہیں۔ امریکہ نے انہیں بغیر ثبوت محض پروپیگنڈا کی بنیاد پر مجرم قراردے کر شہید کیا۔ اگر امریکہ کو ان کی پاکستان میں موجودگی کا پتہ چلاتھا تو اسامہ کو حراست میں لے کر ان پر مقدمہ چلایا جاتا۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے اب اس کی افغانستان میں موجودگی کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم کو اسامہ کی موت کو فتح قرار دینے کے بجائے ایبٹ آباد میں امریکی حملے پر احتجاج کرنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ یہاں ختم ہونے والا نہیں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے اس حساس وقت کا سامنا کرنا ہوگا۔