وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی آج فرانس کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔

03 مئی 2011 (12:03)
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی آج فرانس کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔
فرانسیسی قیادت کی دعوت پر وزیراعظم آج اسلام آباد سے فرانس کے لیے روانہ ہونگے۔اس موقع پر وزیراعظم اپنے دورے کے دوران فرانس کے صدرنکولیس سرکوزی، وزیراعظم فرینکویس فیلون اورسینٹ کے صدر جیرارڈ لارشرسے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی فرانس میں بزنس سے متعلق افراد سےبھی ملاقات کریں گے۔ توقع ظاہرکی جارہی ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی اور تعاون کے معاملات پر غور کیا جائے گا ۔ وزیوراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک اقتصادی اورسکیورٹی سے متعلق تعاون کے منصوبوں کے مسودوں پردستخط کریں گے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...