اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو خوش آئند ہے یہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم پیشرفت ہے ۔ اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس نیویارک میں ہواجس میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے معاملے کوزیربحث لایا گیا۔اجلاس میں دہشتگردی کے واقعات میں ہلاکتوں کی مذمت کی گئی اورکہا گیا کہ دہشتگردی کو کسی تہذیب یا مذہب کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاسکتا۔ سلامتی کونسل کی ہمدردیاں دہشتگردی کے واقعات میں مارے جانے والے بےگناہ افراد کے ساتھ ہیں۔ سلامتی کونسل کے تمام ممالک دہشتگردی میں ملوث افراد کو قانون کےکٹہرےمیں لائیں۔