حکمت عملی کے تحت پاکستان کواسامہ کیخلاف آپریشن سے آگاہ نہیں کیا ۔ جان برینن

03 مئی 2011 (11:45)
حکمت عملی کے تحت پاکستان کواسامہ کیخلاف آپریشن سے آگاہ نہیں کیا ۔ جان برینن
وائٹ ہاؤس میں میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے جان برینن نے کہا کہ حفاظتی اقدام کے پیش نظر پاکستان میں امریکی سفارتخانہ اور تمام قونصل خانے ویزا سروس کے لئے غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ چھ ماہ سے ایبٹ آباد آپریشن کے لئے بہترین وقت کے انتظار میں تھے لیکن پاکستان کو ہم نے اس وقت آگاہ کیا جب تمام افراد آپریشن کے لئے ائیر بیس سے باہر نکل گئے تھے، امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ تورا بورا کے بعد ایبٹ آباد کا آپریشن نہایت مؤثر تھا، آپریشن کے دوران ہم نے اپنے فوجیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، جان برینن نے واضح کیا کہ اسامہ کو پاکستان میں رہائش کے لئےحکومت یا عوام کی حمایت حاصل نہیں تھی۔