امریکی صدرباراک اوباما نےاسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کی کارروائی خود براہ راست مانیٹر کی ۔

03 مئی 2011 (11:28)
امریکی صدرباراک اوباما نےاسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کی کارروائی خود براہ راست مانیٹر کی ۔
امریکی انتطامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ان تصاویر میں آپریشن کے دوران باراک اوباما سخت پریشان دکھائی دے رہے تھے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ امریکی نائب صدرجو بائڈن، وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن ،وزیردفاع رابرٹ گیٹس ، سی آئی اے کے چیف لیون پنیٹا، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل مائیک مولن اور دیگر حکام بھی موجود تھے، آپریشن کی کامیابی کے بعد امریکی صدر نے وہاں موجود لوگوں کو مبارک باد بھی دی،