اسامہ بن لادن کی ہلاکت کیلئےکیا جانے والا آپریشن پاکستانی حکومت کے تعاون سے کیا گیا۔ واجد شمس الحسن
غیرملکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ دنیا کے امن کیلئے لڑی جانیوالی اس جنگ میں تیس ہزار پاکستانی شہری اور سات ہزار فوجی شہید ہوئے۔ واجد شمس الحسن نے بتایا کہ پاکستان نے القاعدہ کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے خالدشیخ محمد سمیت القاعدہ کے پانچ سودوسرے دہشت گردپکڑکرامریکہ کے حوالے کئے۔ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستانی سیکیورٹی فورسزکے تعاون سے آپریشن کرکے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا۔